نواز شریف کو عمران خان کے پاس بھیجا گیا کیونکہ ان کا بیانیہ دہشتگردی کیخلاف مختلف تھا:مظہر عباس

نواز شریف کو عمران خان کے پاس بھیجا گیا کیونکہ ان کا بیانیہ دہشتگردی کیخلاف ...
نواز شریف کو عمران خان کے پاس بھیجا گیا کیونکہ ان کا بیانیہ دہشتگردی کیخلاف مختلف تھا:مظہر عباس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا سارا کریڈٹ فوج کوجاتا ہے لیکن کیا اس میں سیاسی قیادت کا حصہ نہیں تھا؟ وہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑ ے بھی ہوئے اور پیش قدمی بھی کی ، نوازشریف کوعمران خان کے پاس بھیجا گیا کیونکہ دہشت گردی کیخلاف ان کابیانیہ بالکل مختلف تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ آصف زرداری کی کسی صاحب سے روحانی طور پر گفتگو ہوئی تھی جو دو ڈھائی گھنٹے جاری رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حکومتوں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہی رہتی ہیں لیکن 2008سے ہم نے دیکھا ہے کہ وزیر اعظم اپنی مدت پوری کرے یا نہ کرے لیکن حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کے باوجود مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت کہیں جانے والی ہے، اس وقت ملک میں جمہوریت عمل بڑھتا ہو ا نظر آرہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا سارا کریڈٹ فوج کوجاتا ہے لیکن کیا اس میں سیاسی قیادت کا حصہ نہیں تھا ؟ وہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑ ے بھی ہوئے اور پیش قدمی بھی کی ، نوازشریف کوعمران خان کے پاس بھیجا گیا کیونکہ دہشت گردی کیخلاف ان کابیانیہ بالکل مختلف تھا اور سانحہ اے پی ایس کے بعد ان کا بیانیہ تبدیل ہوا ۔

مزید :

قومی -