حکومت آخری دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے خوفزدہ ہوگئی تھی :حبیب اکرم کادعویٰ

حکومت آخری دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے خوفزدہ ہوگئی تھی :حبیب اکرم کادعویٰ
حکومت آخری دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے خوفزدہ ہوگئی تھی :حبیب اکرم کادعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آخری دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے خوفزدہ ہوگئی تھی،حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر نہیں چل پارہی اور خود بھی کچھ نہیں کرپارہی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آخری دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے خوفزدہ ہوگئی تھی اور چاہ رہی تھی کہ نئے چیف جسٹس کے آنے کے بعد قانون سازی پر پیش رفت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ ملکر میثاق حکمرانی کیلئے قانونی سازی کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ تاریخی طورپر ایک بڑی پیش رفت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور پایا جاتاہے کہ عدلیہ میں صرف بار سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی آگے آتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر نہیں چل پارہی اور خود بھی کچھ نہیں کرپارہی ،اب مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے اتنی جلدی موقع مہیا کردیا کہ آصف زرداری نے کہہ دیاہے کہ مجھ کوتو حکومت پانچ سال پوری کرتی نظر نہیں آرہی اور لوگوں نے کہاہے کہ لگتا تو ایسے ہی ہے ۔

مزید :

قومی -