اپوزیش کا اتحاد ”شیر آیا ، شیر آیا“ والا اتحاد ہے :سعد رسول

اپوزیش کا اتحاد ”شیر آیا ، شیر آیا“ والا اتحاد ہے :سعد رسول
اپوزیش کا اتحاد ”شیر آیا ، شیر آیا“ والا اتحاد ہے :سعد رسول

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ اپوزیشن کااتحاد شیر آیا شیر آیا والا اتحاد ہے ،یہ ان لوگوں کا اتحاد ہے جو احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ ترامیم پارلیمنٹ نے کرنی ہیں جس کی وضاحت بعد میں عدلیہ نے کرنی ہے ، نئے چیف جسٹس کا آئیڈیا یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر اکھٹے بیٹھیں اور مشاور ت کے بعد مقننہ اپنے کام کرے ، عدلیہ اپنا کام کر ے اور انتظامیہ اپنا کام کرے مگر ان میں کہیں ٹکراﺅ نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کااتحاد شیر آیا شیر آیا والا اتحاد ہے ، تحریک انصاف کے اندر بڑی ناہلیاں ہیں لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ آصف زرداری کو یکدم سب کچھ ٹھیک کرنے کا خیا ل آگیا ہے ، یہ اتحاد سیاسی اتحاد ضرورہے اوران لوگوں کا اتحاد ہے جو احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ۔

مزید :

قومی -