مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے، شاہ محمود ، پاکستان کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے: صدر جنرل اسمبلی

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے، شاہ ...
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے، شاہ محمود ، پاکستان کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے: صدر جنرل اسمبلی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا کہتی ہیں کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی، پاکستان کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے۔

دفتر خارجہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کشمیر سمیت اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر گہری تشویش سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سخت بنانے پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے۔ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ کشمیریوں نے آزادی کی جدو جہد کیلئے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جنرل اسمبلی ماریا فرنینڈا نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کیلئے اہم ہے۔خواتین کے بنیادی حقوق کے حوالے سے اقدامات احسن ہیں۔ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -