چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عدلیہ میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں :بیر سٹر علی ظفر

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عدلیہ میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں :بیر سٹر علی ظفر
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عدلیہ میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں :بیر سٹر علی ظفر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر قانون بیر سٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اشارہ عدلیہ میں جمہوریت لانے کاہے ، اب سوموٹو طاقت سینئر ججز کی مشاور ت سے استعمال ہوگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہاہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اشارہ عدلیہ میں جمہوریت لانے کاہے ، اب سوموٹو طاقت سینئر ججز کی مشاور ت سے استعمال ہوگی ، سینئر ججز بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ کسی سنجیدہ معاملے میں سوموٹو لینا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے چیف جسٹس شائد سوموٹو میں اپیل کی طاقت لے کر آئیں گے کہ اگر ایک بنچ سوموٹو لیتاہے تو اس پر اپیل کوئی دوسرا بنچ سنے گا ۔

مزید :

قومی -