فواد چودھری کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کرنے والی بات بھی کردیتے ہیں :ایاز امیر

فواد چودھری کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کرنے والی بات بھی کردیتے ہیں :ایاز امیر
فواد چودھری کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کرنے والی بات بھی کردیتے ہیں :ایاز امیر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ فوادچودھری کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ وہ بات بھی کردیتے ہیں جو نہیں کرنی چاہئے ، چودھریوں کو حکومت سے شکایات ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ چودھریوں کو حکومت سے شکایات ہیں، ایک وہ چاہتے تھے کہ مونس الہٰی کو وزیر بنایا جائے ، دوسرا سپیکر نے خواجہ سلمان رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کردیا جس پر اپوزیشن والے خوش ہوئے لیکن تحریک انصاف والے کچھ زیادہ خوش نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ فوادچودھری کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ وہ بات بھی کردیتے ہیں جو نہیں کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار نے خوب دھڑلے سے اپنی مدت پوری کی ہے ،ان پر تنقید بھی ہونی تھی جو لوگوں نے کی،اگرجوڈیشل ایکٹوازم نہ ہوتو لوگوں کو ریلیف کیسے ملے ؟ افتخار چودھر ی نے بھی کئی ایسے فیصلے کئے تھے جوان سے قبل کسی چیف جسٹس نے نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے چیف جسٹس نے بھی بڑی اچھی باتیں کی ہیں ، سوموٹو نوٹس کسی خاص بات پر لینا چاہئے ،چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں اور تقاضے تھے اور اب اور تقاضے ہیں جو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بخوبی پورے کریں گے ۔

مزید :

قومی -