خورشید قصور ی جب پرویز مشرف کے ساتھ بیٹھے تو ان کو کوئی بات غلط نہیں لگی!خاور گھمن

خورشید قصور ی جب پرویز مشرف کے ساتھ بیٹھے تو ان کو کوئی بات غلط نہیں لگی!خاور ...
خورشید قصور ی جب پرویز مشرف کے ساتھ بیٹھے تو ان کو کوئی بات غلط نہیں لگی!خاور گھمن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ خورشید قصوری جب پرویزمشرف کے ساتھ بیٹھے تو ان کواس وقت کوئی بات غلط نہیں لگی، ان کو وہاں کوئی قانون کیخلاف ورزی نظر نہیں آئی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ خورشید قصوری جب مشرف کے ساتھ بیٹھے تو ان کواس وقت کوئی بات غلط نہیں لگی ،ان کو وہاں کوئی قانون کی کیخلاف ورزی نظر نہیں آئی ، ان کوچاہئے کہ کچھ اس کے بارے میں بھی لکھ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے کلی طور پرنہیں نکلنا چاہتا اورچاہتاہے کہ اس کے کچھ بیسز بھی افغانستان میں رہیں اور پاکستان بھی اس کاشراکت دار بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک افغانستان سے امریکی انخلاءکے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا جب تک امریکی صدر اس حوالے سے واضح طور پر اعلان نہ کردیں۔

مزید :

قومی -