چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے مختلف ثابت ہونگے :فوادچودھری

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے مختلف ثابت ہونگے ...
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے مختلف ثابت ہونگے :فوادچودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب چیف جسٹس ثاقب نثار سے مختلف ثابت ہونگے، جو ڈیشل ایکٹوازم کہیں درست ہے اور کہیں نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان میں “ گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں بہت بڑے بڑے فیصلے ہوئے ہیں لیکن پرسوں پشاور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ کیاہے کہ پرچی فیس میں کمی کی جائے ، افتخار چودھری نے ریکوڈک سمیت کئی فیصلے ایسے دیے جن سے پاکستان کو بہت بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب تک ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حالات میں فیصلہ دینا بھی پڑتاہے جیسے پانامہ میں کیا گیا ، پارلیمنٹ کی عزت نہ کوئی ادارہ کم کرسکتاہے اورنہ کوئی بڑھا سکتا ہے ، پارلیمنٹ کی عزت ارکان پارلیمنٹ کوخود بڑھانی پڑے گی ۔ انہوں نے کہ بڑے فیصلوں میں اداروں کی سوچ کا آنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میثا ق حکمرانی کے حوالے سے ہم کو کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا ، ہم اس پر پیش رفت کریں گے ، ہماری بدی قسمتی ہے کہ بہت سے باتیں حکومت میں آکر نہیں کی جاسکتیں کیونکہ اس میں بہت سے ایشوز آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین ایک مجرمانہ منصوبہ ہے جس کو پٹڑی پر رکھنے کیلئے سالانہ دس ارب کی سبسڈی دینی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی بڑے منصوبے کودیکھ لیا جائے تو پتہ چلتاہے کہ اس میں کس قدر جعل سازی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب چیف جسٹس ثاقب نثار سے مختلف ثابت ہونگے، جو ڈیشل ایکٹوازم کہیں درست ہے اور کہیں نہیں ہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی تان نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمات کے سلسلے ہاتھ ہولا رکھنے پر آ کرٹوٹتی ہے ۔

مزید :

قومی -