طالبان امریکہ مذاکرات تعطل کاشکار ، پاکستان کی طرف دیکھا جارہاہے :رحیم اللہ یوسفز ئی

طالبان امریکہ مذاکرات تعطل کاشکار ، پاکستان کی طرف دیکھا جارہاہے :رحیم اللہ ...
طالبان امریکہ مذاکرات تعطل کاشکار ، پاکستان کی طرف دیکھا جارہاہے :رحیم اللہ یوسفز ئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ طالبان امریکہ مذاکرات اس وقت تعلطل کاشکار ، پاکستان کی طرف دیکھا جارہاہے ، بات آگے بڑھنے سے پہلے طالبان اپناکوئی نہ کوئی مطالبہ منوائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ طالبان کا مطالبہ ہے کہ امریکہ غیر ملکی افواج کے انخلاءکا ٹائم ٹیبل دے جو امریکہ نے نہیںمانا ، اس وقت مذاکرات میں تعطل ہے اور پاکستان کی طرف دیکھا جارہاہے ، اس وقت پاکستان کاکردار کلیدی ہے ، اب اگر اسلام آباد میں مذاکرات ہوتے ہیں تو یہ طالبان اور امریکہ کے مذاکرات ہونگے جو پہلے بھی ہوچکے ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہوتے ہیں یا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے طالبان سے براہ راست مذاکرات بھی ایک پیش رفت ہے ، امریکہ چاہے گا کہ افغان حکومت مذاکرات میں شامل ہو اورتینوں فریق مل کر طے کریں کے انخلاءکب ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان اپنا کوئی نہ کوئی مطالبہ منوائیں گے اور اس کے بعد بات آگے بڑھے گی ۔

مزید :

قومی -