زمین کے جھگڑے نے خون سفید کر دیا ،بھائی نے بھائی کی جان لے لی

زمین کے جھگڑے نے خون سفید کر دیا ،بھائی نے بھائی کی جان لے لی
زمین کے جھگڑے نے خون سفید کر دیا ،بھائی نے بھائی کی جان لے لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنجروال کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ میں زمین کے جھگڑے نے خون سفید کر دیا ،سگے بھائی نے بھائی کی جان لے لی،سر پر لوہے کا راڈ مار کر بھائی کو قتل کرنے والا درندہ صفت بھائی موقع واردات سے فرار۔

تفصیلات کے مطابق  جوڈیشل کالونی لاہور کے رہائشی سجاد شاہ کا اپنے بھائی عمران شاہ کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔رات گئے دونوں بھائیوں میں جھگڑا شروع  ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔عمران شاہ نے سجاد شاہ کو سر پر لوہے کے راڈ مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ ملزم فرارموقع سے فرار ہوگیا ،پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -