وزیراعلیٰ پنجاب اب بھی شہبازشریف فارمولے کو آگے بڑھا رہے ہیں،مراد علی شاہ بھی سندھ میں وہی کر رہے ہیں جو پنجاب میں عثمان بزدار کر رہے ہیں :فواد چوہدری

وزیراعلیٰ پنجاب اب بھی شہبازشریف فارمولے کو آگے بڑھا رہے ہیں،مراد علی شاہ ...
وزیراعلیٰ پنجاب اب بھی شہبازشریف فارمولے کو آگے بڑھا رہے ہیں،مراد علی شاہ بھی سندھ میں وہی کر رہے ہیں جو پنجاب میں عثمان بزدار کر رہے ہیں :فواد چوہدری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چھوٹے ضلعوں کو فنڈ ہی نہیں ملتے، لوکل گورنمنٹ کو فنڈ جاری کرنا وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اب بھی شہبازشریف فارمولے کو آگے بڑھا رہے ہیں،مراد علی شاہ بھی سندھ میں وہی کر رہے ہیں جو پنجاب میں عثمان بزدار کر رہے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے، گورننس کے معاملے پر ہمیں زیادہ غور کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آپس میں لڑرہے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت کو کوئی چیلنج نہیں دے سکتے،2سے 3دن میں اپوزیشن پارٹیوں پر نئے کیسز سامنے آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوکل گورنمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن اگر وزیراعلیٰ ہی یہ نہیں چاہے گا تو ایسا ہونا ممکن نہیں ہوپائے گا،اسی وجہ سےبلوچستان نےلوکل گورنمنٹ کےنفاذ سےانکارکردیاہے،نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے،گورننس کےمعاملےپرہمیں زیادہ غورکرناچاہیے،مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی آپس میں لڑرہے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت کو کوئی چیلنج نہیں دے سکتے،2سے 3دن میں اپوزیشن پارٹیوں پر نئے کیسز سامنے آئیں گے، 1300ارب روپے ہر سال پنجاب کو ملتے ہیں، اتحادیوں کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، کوئی بھی وزیراعلی اپنا اختیار شیئر نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ سارے پیسے اپنے پاس رکھ لیتے ہیں، 800ارب روپے ہر سال سندھ کو ملتے ہیں، حکومت کو کسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔

مزید : قومی