وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جلد سے جلد آٹے کی قیمت میں کمی لائی جائے ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کے لیے ٹاسک سونپ دیا ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سے مشاورت کی ہدایت دے دی ہیں جب کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلواضافہ کردیا ہے جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر70 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جب کہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کر کے 66 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید : قومی