وزیر خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور ...
وزیر خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

  



واشنگٹن (آئی ین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جو ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن سےملاقات کی جس میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیر عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشوں کے عزم کا بھی اظہارکیا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ہم امن کے فروغ اور اس میں سہولت کاری کے لئے جوبھی ممکن ہوسکاکریں گے،کمیٹی کی قیادت نے علاقائی محاذوں پر مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےدو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید : قومی