جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کااجلاس آج ہوگا

جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کااجلاس ...
جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کااجلاس آج ہوگا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کااجلاس آج ہوگا،اجلاس جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداددہشتگردی عدالتوں کے ججز شرکت کریں گے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ اوررجسٹراراشترعباس شرکت کریں گے۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اورپراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں عدالتی اشتہاریوں ،دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور