عثمان بزدار تبدیل ہوں گے یا نہیں؟ وزیراعظم کا موقف آگیا

عثمان بزدار تبدیل ہوں گے یا نہیں؟ وزیراعظم کا موقف آگیا
عثمان بزدار تبدیل ہوں گے یا نہیں؟ وزیراعظم کا موقف آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوتبدیل نہیں کیاجائے گا۔نجی ٹی وی جیونیوز سے وابستہ صحافی ایازاکبریوسفزئی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے خلاف (ق) لیگ سمیت کئی وفاقی وزرا اورارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر دیا اور اتحادیوں کو واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں تاہم وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

واضح ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی پر جہاں اپوزیشن جماعتیں تنقید کررہی ہیں وہیں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد