سردی کے دورانیے میں اضافہ

سردی کے دورانیے میں اضافہ
سردی کے دورانیے میں اضافہ

  



ملتان (ویب ڈیسک)پاکستان میں سردی کے دورانیے میں اضافہ، سردی کے وسط مارچ تک جانے کے امکانات ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان سمیت دینا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے تیزی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔پاکستان میں سردیوں کی آمد اور خاتمے میں بھی تبدیلی نوٹ کی جا رہی ہے۔

گلوبل وارمنگ کی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سردیوں کا سلسلہ وسط مارچ تک جانے کے امکانات ظاہر کیئے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں گذشتہ روز ملتان میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی ، سورج نکلنے کی وجہ سے دھند میں کمی واقعی ہوئی، صبح کے وقت دیہی علاقوں میں مکمل طور پر دھند کا راج رہا۔ملتان میں خشک سردی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند اور سردی برقرار رہے گی۔

مزید : ماحولیات