سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ،وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دیدیا

سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے ...
سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ،وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پروفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دیدیا،وفاق کا جواب میں کہناہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وفاق نے سندھ حکومت کے خط کاجواب دیدیا، خط میں کہاگیاہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے،حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔خط میں مزید کہا گیاہے کہ فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا۔