مہنگائی 14 فیصد ، ترقی آدھی اور اب آٹا بند ،عمران کس ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں؟مریم اورنگزیب

مہنگائی 14 فیصد ، ترقی آدھی اور اب آٹا بند ،عمران کس ملک کے غریبوں کو ریلیف ...
مہنگائی 14 فیصد ، ترقی آدھی اور اب آٹا بند ،عمران کس ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں؟مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد ، ترقی آدھی اور اب آٹا بند ، اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردیئے گئے ایک بیان میں مریم نے کہاعمران صاحب عوام آپ کی مزید نالائقی اور نااہلی اور جھوٹوں کا متحمل نہیں ہو سکتے۔نئے پاکستان میں آٹا ختم اور تندور بند ہوچکے تو کیا عوام لنگر سے روٹی کھائے ؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا،پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے ۔

عمران صاحب سولہ ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے ۔سولہ ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی، آٹا ختم ، تندور بند ، افسوسناک اور شرمناک ہے۔

مزید : قومی