بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

  



ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا،بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمود اللہ کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیاہے،بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمود اللہ کریں گے۔تمیم اقبال، سومیا سرکار،نعیم شیخ بنگلہ دیش ٹیم کاحصہ ہیں جبکہ نجم الحسن ،لٹن داس،محمد متھن،عفیف حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ مہدی حسین ،امین الحق، مستفیض الرحمان، الامین حسین،شفیق السلام بھی بنگلہ دیش ٹیم کا حصہ ہیں ،روبیل حسین اور حسن محمد کوبھی بنگلہ دیش سکواڈ میں شامل کرلیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنگال ٹائیگرز23 جنوری کو لاہورپہنچیں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل