فضا میں پی آئی اے اور غیرملکی ایئرلائن کے طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

فضا میں پی آئی اے اور غیرملکی ایئرلائن کے طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے
فضا میں پی آئی اے اور غیرملکی ایئرلائن کے طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی فضائی حدودمیں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بچ گئے۔پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے اور ایک غیر ملکی ایئرلائن طیارہ ہزاروں فٹ بلندی پر آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق دومسافر طیارے جن میں ایک پاکستان کی قومی ایئرلائن کا طیارہ تھا اور دوسرا غیر ملکی ایئرلائن کا،دونوں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

واقعہ پاکستان کی حدود میں پیش آیا، پی آئی اے کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جبکہ غیر ملکی ایئر لائن نوابشاہ سے دہلی کی جانب جا رہی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق پائلٹس کی بروقت کامیابی نے ایک خوفناک سانحے سے بچالیا،واقعہ کا پتہ چلتے ہی مبینہ غفلت پر ایئرکنٹرولر کو معطل کردیاگیاجبکہ تینوں اے ٹی سیز کو بھی ہٹا دیاگیا ہے، رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے معاملے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تینوں ایئر ٹریک کنٹرولرز کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی۔