اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ،ن لیگ کے ناراض ارکان سے رابطوں کافیصلہ

اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ،ن لیگ کے ناراض ارکان سے ...
اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ،ن لیگ کے ناراض ارکان سے رابطوں کافیصلہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائین)اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی،پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کیلئے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے رابطوںکافیصلہ کیاہے جس کا ٹاسک جہانگیر ترین کو دیدیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی،اسمبلی میں عددی برتری رکھنے کیلئے پنجاب میں بھی کوششوں کاآغاز کردیاگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے رابطے کرنے کافیصلہ کیاہے،ن لیگ کے ناراض ارکان سے رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپردکردیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور