آٹے کابحران اورمہنگائی نااہل حکومت کاتحفہ ہیں،مولابخش چانڈیو

آٹے کابحران اورمہنگائی نااہل حکومت کاتحفہ ہیں،مولابخش چانڈیو
آٹے کابحران اورمہنگائی نااہل حکومت کاتحفہ ہیں،مولابخش چانڈیو

  



حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ آٹے کابحران اورمہنگائی نااہل حکومت کاتحفہ ہیں،حکومت نے ملک کوبحرانوں اورعوام کوبدحالی سے دوچارکیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب نے آئی ایم ایف کی ہرشرط مان کرغریب سے نوالاچھینا،آٹے کابحران اورمہنگائی نااہل حکومت کا تحفہ ہیں،انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملک کوبحرانوں اورعوام کوبدحالی سے دوچارکیا،خان صاحب نے اقتدارسنبھالتے ہی بجلی،گیس اورپٹرول کی قیمت بڑھائی،وزرا عوام کے خیرخواہ ہیں اورنہ ہی وزیراعظم کے ،مولابخش چانڈیوکاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پرمہنگائی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /حیدرآباد