برطانیہ سے آئی دو نوجوان لڑکیوں کی ہوٹل کے باتھ روم میں پراسرار موت

برطانیہ سے آئی دو نوجوان لڑکیوں کی ہوٹل کے باتھ روم میں پراسرار موت
برطانیہ سے آئی دو نوجوان لڑکیوں کی ہوٹل کے باتھ روم میں پراسرار موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے دادا کے انتقال پر پاکستان آنے والی دو نوجوان پاکستانی ژاد برطانوی بہنوں کی ناگہانی موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 25سالہ ماریہ رحمان اور 17سالہ نادیہ رحمان اپنے والد عبدالرحمان اور والدہ زرینہ کے ہمراہ پاکستان گئی تھیں۔ چند دن قبل ان کے دادا کی موت واقع ہو ئی تھی جس پر یہ فیملی اپنے آبائی علاقے میر پور چلی آئی۔واقعے کی رات دونوں بہنیں اپنے ماں باپ کے ہمراہ گجرات آئی ہوئی تھیں اور وہاں کے ایک ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں لگے گیس گیزر سے گیس لیک ہونے کے باعث دونوں بے ہوش ہو گئیں۔
انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دونوں کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جائے گا تاہم ان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی موت حادثاتی طور پر ہوئی چنانچہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔برطانوی دفترخارجہ اور کامن ویلتھ آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم پاکستانی شہر گجرات میں دو برطانوی بہنوں کی موت کے معاملے پر مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم نے لڑکیوں کے والدین کو قونصلر سپورٹ کی بھی پیشکش کی ہے۔