بہرے آدمی نے فحش فلموں کی ویب سائٹ پر انوکھا ترین مقدمہ کردیا

بہرے آدمی نے فحش فلموں کی ویب سائٹ پر انوکھا ترین مقدمہ کردیا
بہرے آدمی نے فحش فلموں کی ویب سائٹ پر انوکھا ترین مقدمہ کردیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس میں اس نے ویب سائٹ کے خلاف ایسا الزام عائد کیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام یروسلیو سوریس ہے جو کانوں سے بہرا ہونے کے باعث سن نہیں سکتا۔ اس نے ویب سائٹ پر معذور افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کانوں سے معذور افراد کے لیے اپنی ویڈیوز میں ’سب ٹائٹل‘ کیوں شامل نہیں کرتی۔

یروسلیو نے عدالت میں دی گئی درخواست میں لکھا ہے کہ ”میں نے فحش فلموں کی اس ویب سائٹ کی ’پریمیم سبسکرپشن حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود وہ مجھے ویڈیوز کے ساتھ ان کے سب ٹائٹل فراہم نہیں کر رہی۔ میں نے سبسکرپشن اس امید پر حاصل کی تھی کہ فیس ادا کرنے پر ویب سائٹ کی انتظامیہ میرا خیال رکھے گی اور میری معذوری کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے ویڈیوز کے ساتھ سب ٹائٹل فراہم کرے گی لیکن انہوں نے مجھے مایوس کیا۔ چنانچہ مجھے ویب سائٹ سے ہرجانہ دلوایا جائے۔“ درخواست میں یروسلیو نے ہرجانے کی رقم کا تعین نہیں کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس