پنجاب میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ،آٹے کی قیمتوں کو لےکر مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے،صدرپاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

پنجاب میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ،آٹے کی قیمتوں کو لےکر مصنوعی بحران پیدا ...
پنجاب میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ،آٹے کی قیمتوں کو لےکر مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے،صدرپاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے،آٹے کی قیمتوں کو لے کر مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدرعاصم رضا نے کہاہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے، بحران خود پیدا کیا جا رہا ہے، ہمیں گندم بھی مل رہی ہے، بحران مصنوعی ہے،  انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں کو لے کر مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے،پنجاب میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے،عاصم رضا نے کہاکہ حکومتی ایوانوں سے سن رہے ہیں کہ آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ ملز کی جانب سے قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی ،فلور ملز 783 روپے میں آٹے کا تھیلا فراہم کرنے کی پابند ہے، آٹا چکی والوں کی جانب سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور