بنگلہ دیش کیخلاف کوئی بھی ٹی 20 میچ ڈے اینڈ نائٹ نہیں ہو گا مگر کیوں اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ وہ تمام تفصیلات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

بنگلہ دیش کیخلاف کوئی بھی ٹی 20 میچ ڈے اینڈ نائٹ نہیں ہو گا مگر کیوں اور میچ ...
بنگلہ دیش کیخلاف کوئی بھی ٹی 20 میچ ڈے اینڈ نائٹ نہیں ہو گا مگر کیوں اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ وہ تمام تفصیلات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کے باعث بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کوئی بھی میچ ڈے نائٹ نہیں ہو گا اور ہر میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے تینوں ٹی 20 میچز کیلئے انضمام الحق، نذرمحمد ، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہیں، عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی جبکہ سری لنکا کیخلاف ان ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے تھی۔
عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 3000کی گزشتہ قیمت کے بجائے اب 2000 روپے میں فروخت کئے جائیں گے، سری لنکا سیریز میں 5000 روپے میں فروخت ہونے والا وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کا ٹکٹ اب 4000 روپے میں دستیاب ہوگا، شائقین کو کوریئر کمپنی سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -