اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومتی وفدایم کیوایم کے مرکز پہنچ گیا

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومتی وفدایم کیوایم کے مرکز پہنچ گیا
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومتی وفدایم کیوایم کے مرکز پہنچ گیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کا مشن جاری ہے،اسی مشن کے تحت حکومتی وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچ گیا۔وفد میں جہانگیرترین،وزیردفاع اسد عمر،وزیردفاع پرویزخٹک،فردوس شمیم نقوی،خرم شیرزمان اورحلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وفدنے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ حکومتی وفدمیں جہانگیرترین،پرویزخٹک ،اسد عمر، فردوس شمیم نقوی ،خرم شیرزمان،حلیم عادل شیخ شامل ہیں جبکہ ایم کیوایم وفدکی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔ایم کیوایم کے عامرخان،کنورنویدجمیل ، فیصل سبزواری،امین الحق،نسرین جلیل،محمدحسین بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

اس موقع پر حکومتی ارکان نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا،پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ خالد بھائی آپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے آئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں