جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین نے روٹھی ایم کیو ایم کو کابینہ میں واپسی کی دعوت دے دی

جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین نے روٹھی ایم کیو ایم کو کابینہ میں واپسی کی دعوت ...
جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین نے روٹھی ایم کیو ایم کو کابینہ میں واپسی کی دعوت دے دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڑ توڑ کے ماہرجہانگیر ترین اور دفاع کے وزیر پرویز خٹک ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات کی اور خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی۔

پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شامل ہونا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان کے مسائل اہم ہیں،ان پر عوام کا دباﺅ بہت زیادہ ہے ، انہوں نے مسائل کے حل کیلئے 17 ماہ تک انتظار کیا ہے،ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے اور کریں گے اس کے لیے کسی وزارت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مطابلہ کیا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر کھولے جائیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا آپ کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم نے خصوصی طور پر بھیجا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ایم کیوایم کے مسائل اہم ہیں چیزیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا ، چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ رہ کر کراچی کی خدمت کریں۔

جہانگیر ترین نے یقین دہانی کرائی کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل سے خصوصی دلچسپی ہے، خواہش ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں ۔

اس موقع پر وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ کراچی پر 162 ارب روپے خرچ کرنے کا ارادہ ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی