سی آئی اے اہلکار نے گوجرانوالہ کے بازار میں فائرنگ کردی، وجہ کیا بنی؟ آپ کو بھی غصہ آجائے
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سی آئی اے پولیس کے اس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے جس نے بازار میں فائرنگ کردی تھی۔
گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس اہل کار نے بازار میں فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اہل کار عدنان سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس اہل کار دکان پر اپنی جیکٹ ٹھیک کرانے آیا تھا، دکاندار کے انتظار کرنے کا کہنے پر وہ طیش میں آگیا اور فائرنگ کردی۔ اہلکار کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔