ڈولفن سکواڈ کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونےپرسی سی پی او لاہور نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈولفن سکواڈ کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونےپرسی سی پی او لاہور نے بڑا قدم اٹھا ...
ڈولفن سکواڈ کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونےپرسی سی پی او لاہور نے بڑا قدم اٹھا لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اسلام پورہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے،لاہور میں کرائم کی شرح بڑھنے کا تاثر درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ جم کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کرار حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔سی سی پی او نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی صحت فورس کی کارکردگی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے،پولیس لائنز میں مقیم جوانوں کیلئے جم کی ممبر شپ لازمی قرار دے کر ممبر شپ کارڈ بھی جاری کیا جائے،جم میں جسمانی فٹنس کے لئے جدید ترین مشینری لگائی گئی ہے اور پولیس ملازمین کی جسمانی ورزش کیلئے کوالیفائیڈ ٹرینرز موجود ہیں۔ سی سی پی او نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ایکسرسائز پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جم میں شفٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افسروں اور جوانوں کے لئے ورزش کے مواقع فراہم کئے جائیں،جم کے قیام کا مقصد تعمیری اور صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید نے اسلام پورہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس پی ڈولفن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کی تربیت کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔انہوں نےاس تاثرکومستردکردیا کہ لاہور میں کرائم کی شرح بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال میں گزشتہ برس کے اتنے ہی دورانیے کے مقابلے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی چوری کے واقعات کا گراف بھی نیچے آیا ہے،ڈولفن سکواڈ اچھا کام کررہا ہے اور ہر ہفتے ہم ڈولفن کی طرف سے موثر کارروائیاں ہوتے دیکھتے ہیں،بہتری کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور