”میں خود اپنی وزارت سے تنگ ہوں “عمران خان کے قریبی ساتھی نے دل کی بات کہہ دی

”میں خود اپنی وزارت سے تنگ ہوں “عمران خان کے قریبی ساتھی نے دل کی بات کہہ دی
”میں خود اپنی وزارت سے تنگ ہوں “عمران خان کے قریبی ساتھی نے دل کی بات کہہ دی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اپنی وزارت سے ہی تنگ آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ میری موجودہ وزارت سے براہ راست عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،میرے خیال میں وزارت وہ ہونی چاہیے جس میں آپ ڈیلیور کر سکیں اور عوام کو فائدہ پہنچے،میں اس وزارت سے بڑا تنگ ہوں۔انڈپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری وزارت میں صرف تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایسا کوئی محکمہ ہو جس سے عوام کے ساتھ رابطہ رہتا ہو تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ایک وزیر کی کارگردگی بھی سامنے آتی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور