پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا،کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا:وزیر اعظم عمران خان

پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا،کرپشن اور مافیا کو ختم ...
پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا،کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا:وزیر اعظم عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا،پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے،مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،1960کےبعدپہلی مرتبہ ہماری حکومت نےصنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی،اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی،ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کےمؤثرترین ذریعےکےطورپرابھرکرسامنےآیاہے،ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کےباعث معلومات کاپھیلاؤسرحدوں کاپابندنہیں رہا،ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق مختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنےوالےنوجوانوں اورڈیجیٹل میڈیاسےمنسلک وفدنےوزیراعظم عمران خان سےملاقات کی،اس موقع پر سید ذوالفقار عباس بخاری اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد بھی موجود تھے،ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئےحکومتی اقدامات، جدید دور میں میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل میڈیاسیکٹرمیں نوجوان نسل کےلئےموجود مواقع ،درپیش چیلنجز اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم نےوفد سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے،مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہےاور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، 1960کےبعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی،اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی،نوجوان طبقے کو اس کامیابی کو اجاگر کرنا چاہیے۔اںہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی، ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا،ہماری حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا،کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے اخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا،پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور پوٹینشل موجود ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے موثر اندازمیں دنیاکےسامنےلایاجاسکتاہے۔وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوہرنعمت سےنوازاہےجن سےفائدہ اٹھاناہم پرمنحصر ہے،پاکستان 

 کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے مؤثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے،ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاؤ سرحدوں کا پابند نہیں رہا،تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہورہے ہیں،عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے،فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے،کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں،ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے،دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کی افادیت اجاگر کرنے میں بھی ڈیجیٹل میڈیا مؤثر ثابت ہوسکتا ہے،نوجوان طبقے کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں کیونکہ کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں /قومی