2 عرب ملکوں نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی

2 عرب ملکوں نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی
2 عرب ملکوں نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک پاکستانی کمپنی نے اپنے بحرینی اور اماراتی پارٹنرز کے ساتھ مل کر پاکستان میں ساڑھے 4 ارب روپے (29 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سرمایہ کاری کی مدد سے پاکستان میں جانوروں کی افزائش کیلئے جدید طرز کے کیٹل فارم اور سلاٹر ہاﺅس قائم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور بہتر کوالٹی کا گوشت حاصل کیا جاسکے۔
’طازج میٹ اینڈ فوڈز‘ کمپنی کے منیجنگ پارٹنر عبدالحنان نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی نے لاہور کے نزدیک چونیاں میں 135 ایکڑ زمین حاصل کرلی ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین اینیمل پروڈکشن فارم قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ پر مارچ 2020 میں کام کا آغاز ہوجائے گا۔
عبدالحنان نے بتایا کہ ان کی کمپنی کے گوشت کا بڑا حصہ مشرقِ وسطیٰ میں برآمد کیا جاتا ہے اس لیے وہاںکے بعض انویسٹرز نے ہماری کمپنی میں ذاتی طورپر سرمایہ کاری کی ہے، ہمارے سرمایہ کاروں کا تعلق بحرین اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔
مینجنگ پارٹنر کے مطابق کمپنی کے پاس پہلے ہی ایک سلاٹر ہاﺅس موجود ہے جس میں روزانہ 500 گائیں اور ایک ہزار بھیڑ بکریوں کو ذبح کیا جاسکتا ہے ، چین میں بھی گوشت کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اور مستقبل کے امکانات مد نظر رکھتے ہوئے نیا مذبح خانہ قائم کیا جارہا ہے۔

مزید :

بزنس -