آٹے کا بحران،چیف سیکرٹری پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا

آٹے کا بحران،چیف سیکرٹری پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا
آٹے کا بحران،چیف سیکرٹری پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹرکاظم نیازسے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم رابطہ، خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل کے سلسلےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسےملاقات کےبعدچیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان نےاعلیٰ حکام کےہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خیبر پختون خوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز سےتفصیلی مشاورت کی اورخیبر پختون خوا میں  گندم کےبحران کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا،اس موقع پر 

میجر(ر)اعظم سلیمان خان کےہمراہ  اجلاس میں صوبائی وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری،سیکرٹری فوڈ،ڈائریکٹرفوڈ اورفلورملزایسوسی ایشن کےنمائندوں نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹرکاظم نیازکی معاونت ان کے اعلیٰ افسران اور فلورملزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کی۔ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو گندم کی ترسیل کے سلسلےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ویڈیو لنک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخواہ حکومت، پنجاب حکومت کو اُن ملزکی نشاندہی کرے گی جن سے کے پی کے کو ترسیل کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر گندم کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے. چیف سیکرٹریز کے درمیان یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں صوبائی حکومتوں کے نمائندے دن میں‌دو دفعہ رابطہ کریں تاکہ اس سلسلے سے بہترنتائج حاصل کیے جاسکیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ جونہی خیبر پختونخوا سے ان فلورملزکا ڈیٹا موصول ہوگا جن سےکے پی کے کو سپلائی کی جاتی ہے، انکو حکام سے شیئرکیا جائیگا تاکہ بارڈرزپر گندم کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے. چیف سیکرٹری کے پی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کراس بارڈرموومنٹ کے سلسلےمیں‌اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی ،بارڈرز پر گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کی فراہمی جاری رہے گی.

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور