بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کیلئے ’قائم مقام‘ کوچنگ عملہ مقرر کرنے کا امکان، کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کیلئے ’قائم مقام‘ کوچنگ عملہ مقرر کرنے ...
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کیلئے ’قائم مقام‘ کوچنگ عملہ مقرر کرنے کا امکان، کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے دورہ پاکستان کیلئے قائم مقام کوچنگ عملہ تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوچنگ عملے کے پانچ ممبران دورہ پاکستان سے انکار چکے ہیں اور صرف ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو ہی پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں جبکہ جولان کالیفاٹو بطور فزیو، سہیل اسلام بطور فیلڈنگ کوچ اور تشار کانتی ہاﺅلاڈر سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے طور پر ان کیساتھ ہوں گے۔
دوسری جانب بی سی بی اپنے سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ ڈینیل ویٹوری کیساتھ مذاکرات کر کے انہیں رضامند کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چونکہ یہ مختصر ٹور ہے اس لئے انہیں مجبور نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے تین مرحلوں میں پاکستان کا دورہ مکمل کرنا ہے جس دوران تین ٹی 20، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی کھانے والی ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید :

کھیل -