آٹے کی مہنگے داموں فروخت، حکومت نے وہ قدم اٹھالیا کہ شہری سکھ کا سانس لیں گے

آٹے کی مہنگے داموں فروخت، حکومت نے وہ قدم اٹھالیا کہ شہری سکھ کا سانس لیں گے
آٹے کی مہنگے داموں فروخت، حکومت نے وہ قدم اٹھالیا کہ شہری سکھ کا سانس لیں گے

  



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹے کی مہنگے داموں فروخت کے معاملے پر وفاقی حکومت نے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں اور آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے گودام سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی اپنے علاقوں میں کارروائی کرکے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کریں، ذخیرہ اندوزی، آٹے کی قلت اور آٹا مہنگا فروخت ہونے پر مقامی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد