پہلے آپ شہباز شریف کو ڈاکو کہتے تھے ،اب ان کے خلاف بیان دینے سے گریز کرتے ہیں ،ایسا کیوں ؟اینکر پرسن کے سوال پر شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے معنی خیز جواب دے دیا

پہلے آپ شہباز شریف کو ڈاکو کہتے تھے ،اب ان کے خلاف بیان دینے سے گریز کرتے ہیں ...
پہلے آپ شہباز شریف کو ڈاکو کہتے تھے ،اب ان کے خلاف بیان دینے سے گریز کرتے ہیں ،ایسا کیوں ؟اینکر پرسن کے سوال پر شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے معنی خیز جواب دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہے ،وہ راستے بنانے میں بہت کروو ہیں ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘میں اینکر پرسن شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ آپ پہلے شہباز شریف کو ڈاکوں کہتے تھے اب کہتے ہیں وہ میرا دوست ہے ایک ہی پارٹی میں ہیں ان کے خلاف بات نہیںکروں گا ، شہباز شریف نے یہ سفر اتنی جلدی کیسے طے کر لیا؟اس پر مسکراتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہماری مدر پارٹی ایک ہے ،عقلمندوں کا لیڈر ہوں بے وقوفوں سے مخاطب نہیں ،لوگوں کو پتہ ہے ،یہ سارے جی ایچ کیو گیٹ نمبر چار کی پیدا وار ہیں اوروہ میرا حلقہ ہے ،میں وہاں کی پیداو ار نہیں ،میں نے مارشل لا بھگتا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز زیادہ بڑا ڈاکو ہے لیکن راستہ بنانے میں بڑا کروو ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازاپنے والد نواز شریف کو سعودی عرب لے کر گئی تھی لیکن انہیں سعودی عرب سے لا کر لندن لے جانے والا شہباز شریف ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ،اس وقت بہترین آپشن عمران ہے اور وہ ہی رہے گا ،اپوزیشن کے ووٹ کی ضرورت تھی، باہمی رضا مندی سے لیا گیا ،بجائے اس کے کہ جوڈو کراٹے ہوتے اور نئی باتیں پھیلتی ،اندر سے ملی بھگت کا نظام چل رہا ہے ۔

مزید : قومی