”زراعت کا طالب علم ہوں،مجھے معلوم ہے کہ کھانے بنانے میں ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کی جاتی ہے “وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ کی وضاحتیں
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے ٹماٹروںکی جگہ دہی کے استعمال کی وضاحت کردی ۔انڈپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خود حیرت ہوتی ہے جب میں کسی ایک خاص پس منظر میں بات کر رہا ہوتا ہوں اور میڈیا اس کا سیاق و سباق ہٹا کر اپنی مرضی کی بات اٹھا لیتا ہے۔میں خود زراعت کا طالب علم رہا ہوں تو مجھے معلوم ہے کہ ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ ایک مستند بات ہے کوئی مذاق والی بات نہیں۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اس وقت دہی ٹماٹر سے بھی مہنگا تھا جس پر صوبائی وزیر نے جواب دیا نہیں، جب ٹماٹر کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی تھی اس وقت دہی سستا تھا۔ اس کی تھوڑی مقدار سے ہی کام چل جاتا ہے۔