سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ، کس گریڈ کی تنخواہ کتنی بڑھے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں امتیازی سلوک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نظر ثانی شدہ پیکج کے مطابق وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ 2017 میں لاگو تنخواہ کے سکیل کے حساب سے کیا جائے گا۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین کی زیر صدارت ’وفاقی سروس تشکیل نو کمیٹی‘ کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں مندرجہ ذیل اضافہ ہوگا۔
گریڈ ایک کیلئے کم از کم 9130 اور زیادہ سے زیادہ 17830 روپے
گریڈ دو کیلئے کم از کم 9310 اور زیادہ سے زیادہ 19210روپے
گریڈ 3 کیلئے کم از کم9610 اور زیادہ سے زیادہ21310 روپے
گریڈ 4کیلئے کم از کم9900 اور زیادہ سے زیادہ 23100روپے
گریڈ 5 کیلئے کم از کم10260 اور زیادہ سے زیادہ25260 روپے
گریڈ 6کیلئے کم از کم10620 اور زیادہ سے زیادہ 27420روپے
گریڈ 7کیلئے کم از کم10990 اور زیادہ سے زیادہ 29190روپے
گریڈ 8 کیلئے کم از کم11380 اور زیادہ سے زیادہ 31480روپے
گریڈ 9 کیلئے کم از کم11770 اور زیادہ سے زیادہ 31480روپے
گریڈ 10کیلئے کم از کم12160 اور زیادہ سے زیادہ36160 روپے
گریڈ 11 کیلئے کم از کم12570 اور زیادہ سے زیادہ 38970روپے
گریڈ 12 کیلئے کم از کم13320 اور زیادہ سے زیادہ 42120 روپے
گریڈ 13 کیلئے کم از کم14260 اور زیادہ سے زیادہ 45760 روپے
گریڈ 14 کیلئے کم از کم15180 اور زیادہ سے زیادہ 50280 روپے
گریڈ 15 کیلئے کم از کم 16120 اور زیادہ سے زیادہ 56020 روپے
گریڈ 16 کیلئے کم از کم18910 اور زیادہ سے زیادہ 64510 روپے
گریڈ 17 کیلئے کم از کم 30370 اور زیادہ سے زیادہ 76370 روپے
گریڈ 18 کیلئے کم از کم 38350 اور زیادہ سے زیادہ 95750 روپے
گریڈ 19 کیلئے کم از کم 59210اور زیادہ سے زیادہ 120210 روپے
گریڈ 20 کیلئے کم از کم69090اور زیادہ سے زیادہ 132230 روپے
گریڈ 21 کیلئے کم از کم 76270اور زیادہ سے زیادہ 146720 روپے
گریڈ 22 کیلئے کم از کم 82380اور زیادہ سے زیادہ 164560 روپے