تحریک انصاف کے وزیر نے عوامی ریلیف سے متعلق بڑا چیلنج کردیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مشکل حالات ختم ہوگئے ہیں اور یہ سال نوکریوں اور ریلیف کا سال ہوگا ، اس سال میں ریلیف نہ ملا تو پھر کہاجائے۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم مشکلات سے گھبراتے نہیں ہیں، عمران خان صرف قوم کے بارے میں سوچتے ہیں، لنگر خانوں کی وجہ سے شہروں میں کوئی بھوکا نہیں سوتا ہے اور گاڑیاں تلاش کرکے لوگوں کو پناہ گاہوں میں لاتی ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مشکل حالات ختم ہوگئے ہیں اور یہ سال نوکریوں اور ریلیف کا سال ہوگا ، اس سال میں ریلیف نہ ملا تو پھر کہیں ، اگر اس سال میں بھی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی ٹیم کے ساتھ ہی حالات بہتر ہوئے ہیں اور معاشی استحکام آیاہے اور اسی ٹیم کے ساتھ ہی قوم کوریلیف ملے گا ۔