”ہم سے غلطی ہوگئی ہمیں یہ قانون ختم کردینا چاہئے تھا“ن لیگی رہنما عطا تارڑ کاپچھتاوا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، ہمیں اپنے دور میں نیب کے قانون کوختم کرناچاہئے تھا ، نوے دن کی بجائے 14دن کا ریمانڈ ہوناچاہئے تھا ، یہ کالا قانون ہے۔
سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ دودوسال سے بے گناہ لوگ جیلوں میں پڑے ہیں، آشیانہ سکیم ابھی شروع ہی نہیں ہوئی ، لوگوں نے اس میں انویسٹمنٹ کی تھی تو اس میں سرکاری خزانے کی خورد برد کیسے ہوسکتی ہے ۔
عطا تارڑ کا کہناتھا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ، مسئلہ یہ ہے تمام کرپٹ لوگوں کو این آر اودیکر ایک حکومت قائم کی ہے جو چھ سیٹوں کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم میں حکومت کی مجبوری یہ ہے کہ وہ اپوزیشن کی حمایت کے بغیر پاس نہیں ہوسکتا کیونکہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہیں اپنے دور میں نیب کے قانون کوختم کرناچاہئے تھا ، نوے دن کی بجائے 14دن کا ریمانڈ ہوناچاہئے تھا ، یہ کالا قانون ہے۔