”یہ حکومت اب زیادہ دیر نہیں چل سکے گی“ملک احمد خان کی دلائل کے ساتھ پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے ، زمینی حقائق یہ ہیں کہ حکومت بے سمت ہے ،مہنگائی اور بے روز گار ی ہے اور اس طرح کے حالات میں یہ حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکے گی۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے ، اس میں حکومت کے اپنے اتحادی کہہ رہے کہ ہم ڈلیور نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اورڈلیور نہ ہونے کوہم اپنے ذمہ اس لئے نہیں لے سکتے کہ ہم سے مشاورت نہیں کی جاتی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جتنی اتحادی جماعتیں ہیں ، اگر ان جماعتوں کے تحفظات ختم نہیں ہوتے تو یہ حکومت کھڑی نہیں ہوپائے گی۔ہمارے تحفظات یہ ہیں کہ حکومت ڈلیور نہیں کرپائی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے ، زمینی حقائق یہ ہیں کہ حکومت بے سمت ہے ،مہنگائی اور بے روز گار ی ہے اور اس طرح کے حالات میں یہ حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکے گی ۔