”عوام کوریلیف دیدیں تو یہ کام نہیں کرسکتے“تحریک انصاف کے رہنما نے مجبوری بتادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر ہم ریلیف دیدیں تو معاشی اصلاحات نہیں کرسکتے اور اگر اصلاحات کریں تو ریلیف نہیں دے سکتے ، آٹا دو دن کا ایشو ہے اوردودن بعد آٹے کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور اس معاہدے میں ہم نے جوباتیں کی ہیں ، وہ ہم نے پوری کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے لئے استحکام حاصل کرلیاہے لیکن میڈیا نہیں مانتا ۔
صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ریلیف دیدیں تو معاشی اصلاحات نہیں کرسکتے اور اگر اصلاحات کریں تو ریلیف نہیں دے سکتے ، آٹا دو دن کا ایشو ہے اوردودن بعد آٹے کا مسئلہ حل ہوجائے گا ، اس وقت گھر کے رہائشی تنگ ہیں لیکن گھر محفوظ ہے ، اس وقت سٹاک مارکیٹ کو دیکھ لیں یا کسی بھی اقتصادی عشاریے کو دیکھ لیں بہترنظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحادیوں کوجو نہیں دے سکے وہ بھی دو ہفتوں میں دیدیں گے ۔