”صحافیوں کا منہ بند کرنے کیلئے ایک پاﺅ آٹا اور ایک پاﺅ گھی کافی ہے کیونکہ۔۔۔“تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وجہ بھی بتادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ صحافیوں کے منہ بند کرنے کیلئے پانچ کلو آٹا اور پانچ کلو گھی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک پاﺅ آٹا اور ایک پاﺅ گھی کافی ہے۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ صحافیوں کے منہ بند کرنے کیلئے پانچ کلو آٹا اور پانچ کلو گھی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک پاﺅ آٹا اور ایک پاﺅ گھی کافی ہے کیونکہ دل کے امراض کافی بڑھ رہے ہیں۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ نومبر اوردسمبر میں لوگ زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں، اب ایک کام کریں کہ ایک صدارتی آرڈیننس لائیں اورنومبر اوردسمبر کو سال سے نکال دیں ، اس سے ایک طرف آٹے کا بحران ختم ہوجائے گا اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ بھی کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پچاس سال سے صرف تین بڑے سرکار ی ہسپتال ہیں اور وہی ہیں جبکہ پانچ سو غیر قانونی پلازے بن گئے ہیں۔