تحریک انصاف کے رہنما کے گھر ڈکیتی کی واردات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنماانجینئر افتخار کے گھر ڈاکو واردات کر کے 25لاکھ لے کر فرار ہو گئے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار کی رہائش گاہ میں نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔ڈاکووں نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر گھر کا صفایا کیا اور واردات کے دوران اہل خانہ سمیت بچوں پر تشدد بھی کیا۔انجینئر افتخار کے مطابق ڈاکو قیمتی زیورات اور ریال کی صورت میں نقدی لے کر گئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کا بیان قلم بند کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔