”ہم نہیں چاہتے تھے لیکن تحریک انصاف نے مہربانی کردی“متحدہ رہنما عامر خان کا اظہار ممنونیت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد کیا تھا تو ہمارا مطالبہ نہیں تھا کہ ہم کو وزارتیں چاہئے لیکن یہ تحریک انصاف کی مہربانی تھی کہ ان کی جانب سے ہم کووزارتیں دی گئیں ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ جب تحریک انصاف سے اتحاد کیا تھا تو ہمارا مطالبہ نہیں تھا کہ ہم کو وزارتیں چاہئے لیکن یہ تحریک انصاف کی مہربانی تھی کہ ان کی جانب سے ہم کووزارتیں دی گئیں ۔
عامر خان کا کہنا تھاکہ وزارتیں شیخ رشید کی منزل اور خواہش ہوسکتی ہیں لیکن ایم کیوایم کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے ،یہ بات شیخ رشید پہلے بھی کرچکے ہیں ، یہ ان کی ذہنی اختراع بھی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ روٹھنے اور منانے کا معاملہ نہیں ہے ، ہم نے تحریک انصاف سے 13پوائنٹس پر بات کی ہے ، حکومتی وفد نے ہم کومسائل حل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔