پی ایس 52 عمرکوٹ، ضمنی انتخاب آج ہوگا 

پی ایس 52 عمرکوٹ، ضمنی انتخاب آج ہوگا 
پی ایس 52 عمرکوٹ، ضمنی انتخاب آج ہوگا 

  

عمرکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 پر ضمنی انتخاب آج ہو گا، پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل، انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج عمرکوٹ میں پی ایس52 پرہونے والے ضمنی انتخاب میں 12 امیدوار مدمقابل ہوں گے، جن میں پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں کانٹے کا جوڑ پڑے گا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار935 ہے۔ حلقے میں پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 128 ہے۔ پچاس پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور چالیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار اور 500 کے قریب رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -اہم خبریں -