'سلیم مانڈوی والا نے اپنے بھائی کی کمپنی اور اکاؤنٹس استعمال کیے' نیب بھی میدان میں آگیا 

'سلیم مانڈوی والا نے اپنے بھائی کی کمپنی اور اکاؤنٹس استعمال کیے' نیب بھی ...
'سلیم مانڈوی والا نے اپنے بھائی کی کمپنی اور اکاؤنٹس استعمال کیے' نیب بھی میدان میں آگیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے بھائی کی کمپنی اور اس کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے،نیب کسی پراپیگنڈے کی بنیاد پر دباؤ میں نہیں آئے گا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے خلاف بعض رپورٹس میں بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے، یکطرفہ میڈیا مہم کا مقصد نیب کو بطور ادارہ بدنام کرنا ہے، میڈیا مہم میں استعمال ہونے والا مواد بے بنیاد اور اندازوں پر مبنی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب بارہا یہ باور کرا چکا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں، نیب کی تمام تر وابستگی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب ملک کی سب سے بڑی اینٹی کرپشن ایجنسی ہے، نیب کو انسداد بدعنوانی اور لُوٹی گئی رقم کی ریکوری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

قومی -