بھارت غیر قانونی قبضہ برقراررکھنے کےلیے ہزاروں کشمیری شہید کر چکا: آل پارٹیز حریت کانفرنس

بھارت غیر قانونی قبضہ برقراررکھنے کےلیے ہزاروں کشمیری شہید کر چکا: آل پارٹیز ...
بھارت غیر قانونی قبضہ برقراررکھنے کےلیے ہزاروں کشمیری شہید کر چکا: آل پارٹیز حریت کانفرنس
سورس:   File

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے ہزاروں کشمیری مسلمانوں کو شہید کر چکا ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کوحل کرے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے سری نگر میں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  نئی دہلی گزشتہ 73 سالوں سے کشمیریوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اور بنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔ مولوی بشیر کا کہنا تھا کہ بھارت نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کی آڑ میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، خواتین کی بے حرمتی کررہا ہے اور نوجوانوں کو ان کے آزادی کے حقوق سے محروم کررہا ہے۔ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا مرتکب ہو رہے ہیں۔

جنرل سیکرٹری آل پارٹیز حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دنیا میں سب سے طویل تنازعہ ہے جس کی وجہ سے خطے میں ڈیڑھ ارب افراد پریشانی کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے تاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات معمول پر آسکیں اور خطے میں امن و استحکام قائم ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -