چھاپہ کیوں مارا؟خواجہ سراؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

چھاپہ کیوں مارا؟خواجہ سراؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد
چھاپہ کیوں مارا؟خواجہ سراؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

  

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چنیوٹ کے علاقہ میں خواجہ سراؤں کا فنکشن روکنا پولیس کو مہنگا پڑگیا،خواجہ سراؤں نے فنکشن  روکنے کے لیے پہنچنے والی پولیس پارٹی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

چنیوٹ کے مقامی سینما میں اجازت نہ ملنے کے باوجود  خواجہ سراؤں کا فنکشن جاری تھا،ون فائیو پر فنکشن کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر فنکشن روکنے کی کوشش کی تو خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں پولیس اہلکار ایک دوسرے کو مدد کے لئے پکارتے نظر آتے ہیں۔فوٹیج میں 20 سے 30 خواجہ سراؤں کو پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تشدد کے واقعہ کے بعد خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -